قلات: پاکستانی فورسز پر دوسرا دھماکا

645
file photo

قلات میں ایک اور بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات کے علاقے ہربوئی میں آج صبح دھماکے کی مقام پر پہنچنے والی پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔

خیال رہے ہربوئی میں آج صبح پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ آپریشن کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے فورسز کے خالی چوکی میں پہلے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دس کے قریب فورسز اہلکار جب مذکورہ چوکی میں پہنچے تو زور دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکام نے تاحال دونوں دھماکوں کے  حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔