قلات: پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

719

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات کے علاقے ہربوئی میں آج صبح پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ آپریشن کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے فورسز کے خالی چوکی میں پہلے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دس کے قریب فورسز اہلکار جب مذکورہ چوکی میں پہچنے تو زور دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے رواں مہینے کی 16 تاریخ کو بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستان فوج کے ایک مرکزی کیمپ اور حفاظتی پوسٹوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔

مذکورہ حملے میں پاکستانی حکام نے 7 فورسز اہلکاروں کی ہلاکت اور 18 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ حملے میں پاکستان فوج کے 30 اہلکار ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پاکستان فورسز کے اسلحہ و گولہ بارود کو بھی قبضے میں لیا۔

جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ کاروائی بی ایل اے کی خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے سرانجام دی جبکہ جھڑپوں میں فتح اسکواڈ کا رکن شاہ زیب ساتکزئی بھی جانبحق ہوا۔