قلات میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

754

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں 10 دشمن اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کی صبح قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کرنے والے فوجی قافلے کی سیکورٹی کیلئے ایک پوسٹ میں جمع تھے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے خالی پوسٹوں میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا، دشمن فوج کے چودہ اہلکار جب مجمع کی صورت میں مذکورہ پوسٹ میں جمع ہوئے تو سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے انہیں دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے 9 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کم از کم چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن اہلکاروں کی لاشیں گذشہ روز پورا دن اسی مقام پر پڑے رہے، شام کے وقت جب دشمن فوج کی گاڑیاں مذکورہ علاقے میں پہنچیں تو سرمچاروں نے ایک اور ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں دشمن فوج کو نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے پاکستان فوج کا مزید ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔