قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر قبضہ کرکے 29 اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا – بی ایل اے

783

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مورخہ 16 نومبر کو قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن فوج کے کم از کم 29 اہلکاروں کو ہلاک کرکے کیمپ کو قبضے میں لیکر دشمن کا اسلحہ و گولہ بارود اپنے تحویل میں لے لیا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کا خصوصی ہر اول دستہ “فتح اسکواڈ” کے سرمچاروں نے قلات شہر سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جوہان کے علاقے شاہ مردان میں 15 و 16 نومبر کی درمیانی شب قابض پاکستانی فوج کے 61 ونگ کے کیمپ کو ایک بڑے پیمانے کے حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کی یونٹ فتح اسکواڈ نے شب نو بجے کے قریب تین اطراف سے دشمن کے مرکزی کیمپ اور آؤٹ پوسٹوں پر حملے کا آغاز کیا، شب ایک بجے تک جاری رہنے والی اس گھمسان حملے میں فتح اسکواڈ قابض فوج کے تین آؤٹ پوسٹوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی اور مرکزی کیمپ کا رابطہ کاٹ کر اس پر پے درپے حملے کرتی رہی۔

انہوں نے کہاکہ حملے میں مجموعی طور پر دشمن فوج کے کم از کم 29 اہلکار ہلاک کردیئے گئے، جبکہ متعدد فوجی اہلکار اپنا اسلحہ پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اور تین آؤٹ پوسٹوں کو خالی چھوڑدیا، اس دوران دشمن فوج کے دس سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ بلوچ سرمچاروں نے بڑی تعداد میں دشمن فوج کا اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لیکر بی ایل اے کے اسلحہ خانہ منتقل کردیا۔

دشمن فوج سے دو بدو لڑائی میں بلوچ لبریشن آرمی فتح اسکواڈ کا ایک سرمچار شاہ زیب ساتکزئی عرف گُرک گھنٹوں دشمن فوج سے آمنے سامنے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ شہید سنگت شاہ زیب ساتکزئی عرف گُرک ولد امان اللہ ساتکزئی کوئٹہ کے کے علاقے لیس ڈغاری سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ 2018 سے بلوچ قومی آزادی کی تحریک سے منسلک تھے۔ پہاڑی محاذ پر منتقل ہونے سے قبل آپ کوئٹہ میں بطور شہری گوریلا اپنے قومی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید کہاکہ سنگت شاہ زیب ساتکزئی عرف گُرک نے قلات کے محاذ پر کئی معرکوں میں دشمن فوج کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آپ ایک انتہائی جفا کش، مخلص و ملنسار ساتھی تھے۔ آپ خداداد جنگی صلاحیتوں کے مالک تھے، خصوصی طور پر ایمبیوش ٹیکٹکس میں آپ خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ بلوچ لبریشن آرمی شہادت کا مرتبت حاصل کرنے پر سنگت شاہ زبیب ساتکزئی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کی فتح اسکواڈ اس حملے کے مقاصد حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے ہیڈکوارٹرز بحفاظت پہنچ گئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی دشمن فوج پر جاری حالیہ شدید و بڑے پیمانے کے حملوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، ان میں بتدریج شدت لاتی رہیگی۔