قلات میں فوجی آپریشن، 40 افراد جبری لاپتہ

888
File Photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں، فورسز کے ہاتھوں چالیس کے قریب افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات شہر، اسکلکو، یوسفی اور ہربوئی کے علاقوں سے چالیس کے قریب افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہربوئی کے رہائشی آٹھ افراد کو پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ قلات شہر سے واپس اپنے گھروں کو آرہے تھے۔

مزید برآں اسکلکو اور یوسفی سے بڑی تعداد میں لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہونے اور مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔