قلات حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی

693

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کل رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ کو بڑی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حکام نے حملے میں سات اہلکاروں کے ہلاک اور اٹھارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں رات گئے نامعلوم افراد مختلف سمت سے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بڑے نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت نیک بخت زمین، غلام اسحاق، عبدالقدیر، رضوان، وقاص، علی عباس اور ثاقب رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حملے میں اٹھارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان میں رواں بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں ایک دم اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ رواں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پینتالیس سے زیادہ حملے رپورٹس ہوئے ہیں۔

بلوچ مسلح تنظیموں کی اتحادی تنظیم براس نے کل ایک بیان میں پینتالیس حملوں میں میجر سمیت بیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔