قلات حملہ، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی

776

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کل رات قلات میں ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15/16 نومبر 2024 کی رات ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی آیس پی آر نے حملے کے دوران چھ افراد کو مارنے اور چار کو زخمی کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ تاہم تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستانی فورسز کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 فورسز اہلکار جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکام کے مطابق قلات کے علاقے شاہ مردان میں رات گئے نامعلوم افراد مختلف سمت سے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بڑے نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

قلات حملے میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت نائک بخت زمین، لانس نائک غلام اسحاق، لانس نائک عبدالقدیر، لانس نائک رضوان، سپائی وقاص، سپائی علی عباس اور سپائی ثاقب رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت صوبیدار اللہ نواز، نائک اسماعیل، لانس نائک اختر عباس، سپائی زعفران، سپائی مستری خان، سپائی عامر علی، سپائی وحید اللہ، سپائی زبیر احمد، سپائی عمر، سپائی شریف، سپائی انیس، سپائی رمضان، سپائی دیر محمد، سپائی محمد آصف، سپائی عطاء اللہ، سپائی شاکر، سپائی حیات اور سپائی فرمان شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے تاہم بی ایل اے کی جانب سے تفصیلی بیان آنا باقی ہے۔