جبری طور پر لاپتہ سید اختر شاہ کے والد سید حسین شاہ بھی قلات اسکلکو سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے کو پاکستانی فورسز نے دو دن سے گھیراؤ میں لے رکھا ہے، جس کے دوران مذکورہ علاقے اور گرد ونواح میں فورسز کی جانب سے چادر و چار دیواری کی پامالی کی گئی ، علاقے کے باشندوں کو سخت اذیت دی گئی ہے جبکہ لوگوں کو مکمل طور پر گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے۔
اس دوران چالیس سے زائد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ علاقے میں نیٹورک کی بندش کی وجہ سے مکمل تفصیلات آنا ابھی بھی باقی ہے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔