قلات اور مچھ میں فوجی آپریشن جاری

973

بلوچستان کے ضلع قلات اور مچھ میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

گذشتہ روز سے قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا۔

آپریشن میں پیدل اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، کئی مقامات پر شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء بولان کے علاقے میں مچھ میں آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آب گم ، گونی پرا اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہے۔

حکام نے فوجی آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث نقصانات کے حوالے سے خبروں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستانی فورسز کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 فورسز اہلکار جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے تاہم بی ایل اے کی جانب سے تفصیلی بیان آنا باقی ہے۔