فدائی رفیق بزنجو کے والد، تین رشتہ داروں سمیت جبری لاتپہ

509

بلوچ فدائی رفیق بزنجو کے والد اور تین رشتہ داروں کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ‘فدائی حملے’ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے محمد رفیق بزنجو بلوچ عرف وشین کے والد مراد علی، تین رشتہ داروں اسماعیل ولد غلام قادر، طارق ولد غلام قادر اور گل حسن کو پاکستانی عسکری اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو 9 نومبر کو میر مولا بخش گوٹھ، دارو ہوٹل حب سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔