شہداء کی قربانیوں کی بدولت بلوچ تحریک آگے بڑھ رہی ہے۔ بی این ایم

165

شہدا کے فلسفے اور شہادت کی بدولت بلوچ تحریک آگے بڑھ رہی ہے۔ ہزاروں بلوچ شہداء نے ہمیں یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے شہید صدیق بزدار سیل کی طرف سے منعقدہ یادگاری ریفرنس میں کیا گیا۔

اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے درویش بلوچ نے کہا ہمیں قربانی کا سبق اپنے رہنماء شہید چیئرمین غلام محمد سے ملا ہے کہ انھوں نے اسی راستے میں اپنا سر قربان کیا۔اسی طرح ہم ہمارے سابقہ سیکریٹری جنرل شہید ڈاکٹر منان کی زندگی بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔13 نومبر ان تمام شہداء کو یاد کرنے کا دن ہے جنھوں نے گلزمین کے لیے خود کو قربان کیا۔ ان ہزاروں گمنام شہیدوں کو بھی ہم یاد کرتے ہیں جھنوں نے خاموشی سے اپنے سر دھرتی ماتا کے لیے نچھاور کیے۔