شاہ زیب بلوچ کی میت حوالگی کے لیے لواحقین کا احتجاج

458

شاہ زیب بلوچ کی میت کی حوالگی کا مطالبہ، لواحقین اور مقامی افراد کا کوئٹہ میں احتجاج

شاہ زیب بلوچ کی میت کی حوالگی کے لیے ان کے لواحقین اور مقامی افراد نے کوئٹہ کے سول اسپتال کے مردہ خانے کے باہر احتجاج پر بیٹھے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ کئی دنوں سے اپنے پیارے کی میت کے منتظر ہیں، لیکن پاکستانی حکام نے تاحال میت دینے سے انکار کیا ہے۔

مظاہرین نے حکام کے رویے کو غیر انسانی قرار دیا اور کہا ہے کہ اپنے پیارے کی میت کو دفنانا ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میت فوری طور پر ان کے حوالے کی جائے۔

یہ واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات آزادی پسندوں کی میتوں کی حوالگی کے حوالے سے مسائل سامنے آتے ہیں، جس پر انسانی حقوق کے کارکنان تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔