شاپک اور شہرک حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

491

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے شاپک اور شہرک میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ 17 نومبر دن کے گیارہ بجکر پچاس منٹ پر کیچ کے علاقے شہرک ڈیم بازار میں سرمچاروں نے دشمن کے پیدل گشتی ٹیم اور ایک گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے دشمن کے پیدل اہلکاروں کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن کو مزید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تیرہ نومبر بروز بدھ صبح گیارہ بجے شہرک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملہ بیس منٹ جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ حملے کے دوسرے دن قابض فورسز نے علاقے میں پہنچ کر بلوچ عوام کو ہراساں کیا جو کہ قابض کی شکست کی علامت ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔