سوراب: جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کا کراچی کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج

262

سوراب گدر سے گزشتہ روز دو افراد کو لاپتہ کرنے کے خلاف لواحقین کا احتجاج جاری

تفصیلات کے مطابق سوراب گدر سے لاپتہ ہونے والے شبیر احمد ولد بشیر احمد اور عزیز احمد ولد عبداللہ کے لواحقین نے ان کی عدم بازیابی کے خلاف سوراب زیرو پوائنٹ کے مقام پر سی پیک روڈ اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔

احتجاج کے باعث سی پیک کی بندش سے دونوں جانب آمد و رفت بند ہوگئی۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دونوں جانب سفر کرنے والے سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس کی گئی ہیں۔

پھنسے ہوئے مسافروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرکے شاہراہ جلد از جلد کھولی جائے۔