سلمان بلوچ کی بازیابی کے لئے سات نومبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اہلخانہ

209

جبری لاپتہ خصدار کے رہائشی سلمان بلوچ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 نومبر 2024 کو شام 3 بجے شہید عبد الرزاق چوک سے آزادی چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

احتجاجی ریلی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جائے گی، جو دو سال سے لاپتہ ہیں۔

سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بیان میں تمام انسان دوست سیاسی و سماجی کارکنوں، وکلاء، طلباء، صحافیوں، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ریلی میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ہمارا مقصد عوامی شعور کو بیدار کرنا اور جبری گمشدگی کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ، 7 نومبر کی رات 8 بجے سے 12 بجے تک ایکس (X) پر ایک کمپین بھی چلائی جائے گی، آپ کی شرکت اور حمایت ہمیں اس جدوجہد میں مزید حوصلہ دے گی۔