سانحہ مستونگ، بلوچستان میں پاکستان کی بربریت کے پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

180

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چئیرمن ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مستونگ میں معصوم بچوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کی یاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بلوچستان میں پاکستان کی بربریت کے پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، اور پاکستان کی جانب سے مذہبی انتہا پسندوں کو بلوچ عوام کو دہشت زدہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کا ایک اور واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم دشمن کے ہر ہتھکنڈے سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہم ان مظالم کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ آزاد بلوچستان کے لیے ہماری جدوجہد ہر محاذ جاری رہیگی۔