زیارت میں مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، بکتر بند دھماکے میں تباہ

631

بلوچستان کے علاقے زیارت میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی ہے۔

ناکہ بندی کے دوران فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ اس دوران مسلح افراد دو افراد کو شناخت کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے اور بعدازاں ان کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

مزید برآں آج صبح مذکورہ علاقے میں پہنچنے والی پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا ذرائع نے دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔