زیارت فائرنگ :دو افراد زخمی، واقعہ کے خلاف شہریوں کا دھرنا

270

زیارت میں مسلح افراد کے فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے خلاف مظاہرین نے احتجاجاً سڑک بلاک کردی۔

بلوچستان کے ضلع زیارت سے اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا، جن کی شناخت محمد رفیق اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں زخموں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے خلاف مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے زیارت مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

حکام سڑک کو دوبارہ کھولنے اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں، تاہم واقعہ کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔