زیارت دھماکے میں پاکستان فوج کے میجر سمیت دو اہلکاروں کے ہلاک کی تصدیق

968

بلوچستان کے علاقے زیارت میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں میجر کی شناخت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق زیارت مانگی ڈیم کے مقام پر ہونے والے حملے میں پاکستان فوج کے میجر حسیب اور حوالدار نور محمد ہلاک ہوئے ہیں۔

زیارت میں گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ آج صبح مذکورہ علاقے میں پہنچنے والی پاکستانی فورسز کی بکتر بند گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز کے دوران بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز سمیت معدنیات لیجانے والی گاڑیوں و گیس پائپ لائنوں پر کم 38 حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔