زامران سے 2 افراد جبری لاپتہ

161

ضلع کیچ کے تحصیل زامران سے پاکستانی فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران پُٹانی زامران سے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقے مکینوں کے مطابق اُزیر اُمید اور عبدالرحمن قدیر کو امید کے گھر سے فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔ اس دوران فورسز اہلکاروں نے انکے لواحقین کو بتایا کہ انہیں جلد گھروں کو روانہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ دو مہینے قبل اُمید کے دو بیٹے نذیر اُمید اور انیف اُمید کو فورسز نے گلی بلیدہ سے جبری گمشدہ کرکے شدید تشدد کے سولہ روز بعد انہیں رہا کیا تھا۔

لواحقین نے کہاکہ ہم پاکستانی فورسز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں بازیاب کریں اور بار بار ہمارے بچوں کو بغیر کوئی وجہ سے لاپتہ نہ کریں اور ہمیں اختجاج کرنے پر مجبور نہ کریں۔

انہوں نے تمام انسان دوستوں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کیلئے آواز اُٹھا ئیں۔