راڑہ شم: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

250

موسیٰ خیل کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک گھر پر چھاپہ مار کر محمد خان ولد میر احمد بزدار کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مذکورہ شخص کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق موسیٰ خیل و چمالنگ کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کے نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ راڑہ شم و گردنواح سے بڑی تعداد میں لوگوں کے جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔