راولپنڈی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دس بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

255

گزشتہ رات آئی جے پی میٹرو سٹیشن راولپنڈی کے قریب پاکستانی فورسز نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارکر فلیٹ میں مقیم تمام بلوچ طالب علموں کو نامعلوم مقام منتقل کرکے لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سلیم عارف ولد عارف علی ساکن تربت بی بی اے چھٹے سمسٹر کے طالب علم، بالاچ فدا ولد فدا احمد ساکن تربت بی بی اے 8ویں سمسٹر کا طالب علم، خدا داد ولد عبدالقادر ساکن تربت دشت دادے آئی آر آٹھویں سمسٹر کا طالب علم، خلیل احمد ولد سومار ساکن آواران تیرتیج آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، خلیل احمد ولد اقبال ساکن ڈندر تربت آئی آر آٹھویں ویں سمسٹر کا طالب علم، حمل حسنی ولد سید محمد ساکن آواران آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، بابر عطا ولد عطا ساکن پنجگور آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، نور مہیم ولد مہیم ساکن پنجگور آئی آر پانچویں سمسٹر کا طالب علم، افتخار اعظم ولد محمد اعظم ساکن آواران ایجوکیشن ساتویں سمسٹر کا طالب علم اور احسام ولد اکبر ساکن پنجگور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کا کہنا ہے ہم ان کی حفاظت کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں اور ہر ایک سے ان کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ممبر کو بحفاظت رہا نہیں کیا گیا تو ہم جلد ہی اپنے مزید اقدامات کا اعلان کریں گے۔