دکی میں فوجی آپریشن، گھروں کی تلاشی

427
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع دکی میں پاکستان فوج کی آپریشن، گھروں کی تلاشی لی گئی۔

دکی میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر آپریشن میں مصروف ہے۔ ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ زمینی فورسز علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے۔

آپریشن کی زد میں رباط، پوڑی، کورانی و گردنواح کے علاقے ہیں جبکہ اس دوران فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ہے۔

گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔ مزید برآں علاقے میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔