خضدار: پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

333

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 6 نومبر کی رات 8 بجے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے زرینہ کٹھان میں واقع ایف سی کیمپ کے حفاظتی مورچے کو دستی بم سے نشانہ بنایا، بم مورچے کے اندر گرا جس سے فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔