خضدار فائرنگ :بی این پی رہنماء قتل

326

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی رہنماء کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما خیر محمد مردوئی فیروز آباد خیسون چڑھائی کے مقام پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہو گئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں جانبحق ہو گئے۔

پولیس اور لیویز فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنماؤں کو اس سال متعدد واقعات میں نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے قبل رواں سال ستمبر میں کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن آغا خالد شاہ جان بھی ایک حملے میں جانبحق ہوگئے تھے۔

بی این پی ان واقعات کے پیچھے مخصوص عناصر کو ملوث قرار دیتی ہے، تاہم حکام نے تاحال کسی گرفتاری یا پیش رفت کا اعلان نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔