خضدار: جھڑپ میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، مہر اللہ محمد حسنی کے بارے میں معلومات نہیں مل رہی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار

436

خضدار کی ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ،کراچی مرکزی شاہراہ پر وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب مہراللہ کے قافلے پر حملہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ اس جھڑپ میں 2 افراد مارے گئے ہیں اور 3 زخمی ہیں ، مہراللہ محمد حسنی ہلاک یا زخمیوں میں شامل نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ اس مقام پر جہاں حملہ کیا گیا مہر اللہ محمد حسنی اپنے قافلے کے ساتھ گزر رہے تھے اس حملہ میں ان کے 2 ساتھی مارے گئے ہیں اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ مہراللہ محمد حسنی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں وہ ہلاک یا زخمیوں میں شامل نہیں ہیں ، لیویز فورس اور پولیس اس علاقہ میں انہیں تلاش کرنے کے کام پر لگادی ہے تاحال ان کے متعلق کسی افواہ کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

جبکہ خضدار سے ڈی ایس پی محمد جان بیلہ ایس ایچ او موقع پہنچ گئے ۔

ایف سی خضدار اور ایف سی بیلہ واقع کی جگہ پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے کے مطابق لیویز فورس اس علاقے میں پہنچ گئی ہے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہراللہ محمد حسنی سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے اہم ارکان کے طور پر جانے جاتے ہیں، جس کے باعث بلوچ آزادی پسندوں کو مطلوب تھے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔