خاران میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

264

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے دس نومبر بروز اتوار دوپہر تین بجے خاران کے علاقے جلال زئی اور سرگردان میں سی پیک لنک روڈ پر تعمیراتی کاموں میں مصروف کمپنی کے دو مختلف مقام پر بیک وقت حملہ کرکے مشینریز کو نذر آتش کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مذکورہ کمپنی کے بلڈوزر کو سرمچاروں نے نذر آتش کیا اور تنبیہ بھی کیا تھا کہ وہ ریاست منصوبوں سے دور رہیں اور آج ایک دفعہ پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ سامراجی پروجیکٹ بلوچ زمین پر کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج انکے ہمنواؤں اور سامراجی پروجیکٹ کو نشانہ بناتے رہیں گے۔