خاران: مسلح افراد کا فورسز گشتی ٹیم پر حملہ

529

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ خاران کے علاقائی گواش کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گواش روڈ پر مسلح افراد نے ایف سی گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، تاہم حکام کا موقف باضابطہ طور پر تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خاران میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔