حب چوکی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سرکاری ملازم جبری لاپتہ

261

پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق 22 اکتوبر کی شب پاکستانی فورسز نے حب شہر کے الہ آباد ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ظفر گشگوری نامی شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ملازم ظفر گشگوری پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد تاحال منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔

بلوچستان جبری گمشدگیوں کے واقعات سلسلہ جاری ہے جہاں گذشتہ روز دس بلوچ طلباء کو راولپنڈی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اکتوبر میں جبری گمشدگیوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی تھی۔

ماہ اکتوبر میں بلوچستان کے شہر حب چوکی سے ابتک چھ افراد کی جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تعداد کافی زیادہ ہیں تاہم خوف اور دھمکیوں کے باعث متعدد فیملی میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔

دوسری جانب بلوچستان سمیت پاکستانی کے دیگر شہروں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔