حب: پولیس نے طلبہ کی منعقد کردہ کتب میلہ زبردستی ختم کروا دیا

94

ایسے اقدامات علم دشمنی کے مترادف ہیں اور بلوچ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے دور رکھنے کی سازش کا حصہ ہیں – بساک

حب پولیس نے لسبیلہ پریس کلب کے سامنے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حب زون کی جانب سے منعقدہ دو روزہ کتب میلہ پر دھاوا بول دیا، اسٹالز بند کروائے اور طلبہ کو ہراساں کیا۔

کمیٹی کے مطابق، پولیس نے کتابیں ہٹانے کے لیے بھاری نفری تعینات کی اور دعویٰ کیا کہ پریس کلب کے سامنے کتب میلہ لگانے کی اجازت نہیں تھی۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ جب پولیس سے تحریری اجازت یا نوٹیفکیشن دکھانے کا مطالبہ کیا گیا تو ایک افسر نے جواب دیا کہ وہ خود “لیٹر” ہیں، طلبہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات علم دشمنی کے مترادف ہیں اور بلوچ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں سے دور رکھنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے پولیس کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کی روشنی پھیلانے کی جدوجہد جاری رہے گی اور ایسے اقدامات سے کمیٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔