حب: جبری لاپتہ عمران بازیاب، جنید حمید تاحال لاپتہ

197

رواں سال جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا شخص بازیاب ہوگیا ہے۔

رواں سال 8 اکتوبر کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے عمران ولد محمد اقبال بازیاب ہوگئے ہیں۔

عمران ولد محمد اقبال کے قریبی دوستوں نے انکی بازیابی کی تصدیق کردی ہے، انھیں رواں مہینے 14 نومبر کو رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران بلوچ کے ہمراہ حب چوکی سے جنید ولد حمید کو بھی پاکستانی فورسز نے حب بھوانی کے قریب سے جبری لاپتہ کردیا تھا جبکہ جنید حمید کے بھائی یاسر حمید بھی قلات سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دونوں بھائی تاحال منظر عام پر نہیں آسکے ہیں۔