تیرہ نومبر کو یوم شہدا منایا جائے گا، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیئے جائیں گے ۔ وی بی ایم پی

73

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5623 دن ہو گئے، نوشکی سے سیاسی و سماجی کارکن نور محمد جمالدینی، فیاض احمد بادینی اور الہی بخش مینگل نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ دنیا میں لاتعداد لوگ آئے اور چلے گئے مگر ان سب میں سے الگ اور زندہ پہچان وہی رکھتے ہیں جو اپنی زندگی ایک عظیم مقصد کے لئے وقف کر دیتے ہیں تاریخ ایسے پر عزم با ہمت اور جان نثار فرزندوں کے عظیم کارناموں سے بھری پڑی ہے جو مادر وطن کی آزادی اور بقاء کی خاطر گولیوں سے چلنی بدن کے ساتھ وطن کی بقاء کی فکر کو دوام بخشنے اور اس تحفظ کی خاطر ہمیشہ کے لیے مادر وطن کی آغوش میں سوگئے مادر وطن کی اُن بہادر اور عظیم فرزندوں کے لیے ہر سال کی طرح تیرہ (13) نومبر کو شہدا ڈے منایا جاتا ہے تو اس دفعہ بھی شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بوقت چار( 4:00)بجے شہدا کی یاد میں شمع روشن کیا جائیگا اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا لہذا تمام لوگوں انسانی حقوق اداروں وکلاء برادری ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ شہدا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے التماس ہے کہ وہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھر پور شرکت کریں۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ شہیدوں کی کفن میں لیٹے چہرئے پر اطمینان اور مسکراہٹ اس بات کی گوائی دیتا ہے کہ وہ اپنی مادر وطن کے سامنے سرخ روح ہو ہو گئے۔ اور تمام بلوچ فرزندوں کے لیئے یہی پیغام چھوڑا ہے کہ صرف لفاظی نہیں بلکہ ہمیں عملی جدوجہد کرنا ہوگی قوم کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کر کے نیک نیتی مخلصی سے اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے۔ ذاتی اعوانا اور خود پرستی کے خول سے نکل کر صرف اور صرف مادر وطن کے لئے دن رات وقف کرتے ہونگے۔ بلوچ قوم کی بقا کی جنگ آخری دم تک لڑنا ہو گا جو کسی عظیم مقصد کے لیے نثار ہوتے ہیں وہ کبھی نہیں مرتے اُن کی زندگی اُن کا نظریہ اور فکر آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہوتی ہے۔