تربت: کئی روز پرانی خاتون کی لاش برآمد

251

بلوچستان کے علاقے تربت سے ایک خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔

لاش کلاتک کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کلاتک کے نزدیک گھنہ پھلانی کے علاقے میں ایک خاتون کی کئی روز پرانی خستہ حال نعش ملی ہے۔

لاش کی اطلاع انتظامیہ کو دی گئی جنہوں نے نعش کو مزید کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔