تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد افراد حراست بعد لاپتہ

541

تربت میں آج صبح پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ابھی تک لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ڈاکٹر ظفر ولد محمد رحیم، رحیم جان ولد ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر محمد کریم ولد بہرام ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دوران ڈاکٹر ظفر کے مہمان خانے سے مزید پانچ مہمانوں کو بھی حراست میں لیا ہے جن میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے دیگر کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ بھی پاکستانی فورسز نے علاقے سے مزید لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ جن کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔