تربت: پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی تصدیق

2832

بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں۔

تربت پولیس نے واقعہ تصدیق کرتے ہوئے کہا حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک اہلکار کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نائیک شمس الدین اور لانس نائیک امان اللہ شامل ہیں۔

دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے اور زخمی اہلکاروں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

علاقائی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ پیر کی صبح تربت کے علاقے آپسر بکری منڈی میں کم از کم چھ دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔