تربت: پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

541

ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حکام نے اس حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بلوچستان میں پاکستانی فوج پر ہونے والے حملوں میں ایک دم اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں ایک خودکش حملے کے علاوہ پاکستان فوج پر مہلک حملے ہوئے ہیں، جن میں پاکستانی فوج کو بڑی تعداد میں جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

قلات اور ہرنائی میں دو مختلف حملوں میں ایک میجر سمیت کم از کم ایک درجن اہلکار اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

ہرنائی حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیموں کی اتحادی تنظیم براس نے قبول کی ہے، جبکہ قلات حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔