تربت: خاتون بھائی سمیت فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

202

بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز نے رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر خاتون اور اسکے بھائی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں لاپتہ ہونے والے خاتون کی شناخت لال بی بی جبکہ انکے بھائی شناخت نثار ولد پھلیں کے نام سے ہوئی ہے۔

بلوچستان کے صحافی و تنظیموں نے دونوں افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز نے آج صبح لال بی بی کو تفتیش اور مبائل تحویل میں لینے کے بعد رہا کردیا ہے جبکہ انکا بھائی تاحال فورسز کی تحویل میں ہے۔