بی ایم سی طالبات کو پولیس و نامعلوم فون کالز سے ہراساں کرنا جاری

203

کوئٹہ پولیس کی غنڈہ گردی و فیمیل طلبہ کو مسلسل ہراساں کرنا بدستور جاری ہے – بساک

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ایم سی گرلز ہاسٹل کے سامنے پولیس کی نفری پہنچ کر مسلسل طالبات کو ہراساں کررہے ہیں اور انہیں زبردستی ہاسٹل سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں پانی کی رسائی منقطع کردی گئی ہے، سارے بی ایم سی کو پولیس نے یرغمال کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے نامعلوم نمبر کے ذریعے طلبہ کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی گئی تھی کہ ہاسٹل کو خالی کریں وگرنہ اپنا ذمہ دار خود ہونگے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر طالبات سمیت کسی بھی طالبعلم کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ، بی ایم سی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ پولیس و حکومتی نمائندے ہونگے۔