بی ایل اے نے کوئٹہ فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردی

2362

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے میڈیا چینل ہکل پر کوئٹہ فدائی حملہ آور کی تصویر جاری کردیا۔

ہکل نے بی ایل اے کے فدائی سرمچار کا فائل فوٹو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 نومبر کو ریلوے اسٹیشن پر فدائی حملے میں انفنٹری اسکول کوئٹہ سے تربیت مکمل کرنے والے پاکستانی فوج کے بیس سے زائد نان کمیشنڈ افسران کو ہلاک اور چالیس سے زائد کو شدید زخمی کرنے والے مجید بریگیڈ کا حملہ آور محمد رفیق بزنجو عرف وشین ہے۔

دوسری جانب دھماکے سے متعلق ابتک کے اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، 60 زخمی جبکہ ہلاک افراد میں 19 فوجی اہلکار اور دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔

حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے کیا ہے جبکہ حملے کا ہدف انفنٹری اسکول سے کورس مکمل کرکے واپس جانے والے اہلکار تھے۔