بنوں: پاکستانی فورسز پر حملے، بارہ اہلکار ہلاک

744

پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا میں پاکستانی فورسز پر حملے میں کم از کم 12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے  میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا، عمارت کو نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک میں فوج کے 10 سپاہی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 2 سپاہی شامل ہیں۔