بلیدہ میں فوجی آپریشن جاری، فوجی قافلوں کی آمد

8

بلیدہ میں پاکستان فوج آپریشن، فوجی قافلوں کی آمد، ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بسد کے علاقے میں 40 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

مزید برآں علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث گرفتاریوں و دیگر نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز قلات میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن 40 کے قریب افراد کو مختلف مقامات سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

اسی طرح گذشتہ دنوں نوشکی میں تین روز تک فوجی آپریشن جاری رہی اس دوران 8 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جبکہ مقامی افراد کے گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔