بلوچ پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرے گی – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

1481

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ بلیو اسکائی پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین اپنی جدوجہد آزادی کے خلاف پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں دنیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کو جنگی علاقہ قرار دے، کیونکہ چین کی مداخلت نے اس تنازعے کو بین الاقوامی شکل دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری قوم سے گزارش ہے کہ وہ اپنے دشمن کو پہچانے اور آزادی پسند قوتوں کے ساتھ کھڑے رہیں۔