بلوچ قوم کو غلام و بحر بلوچ پہ قبضے کے خواہشات کبھی پورا نہیں ہوسکتے۔ بابل ملک بلوچ

237

بلوچ اسٹوڈنٹس رگنائزیشن(پجار) کے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ بیوٹمز یونٹ سے خطاب کہا کے بلوچ وطن پہ سن 80 سے گوادر کو سنگاپور اور دبئی بنانے کی دعوے کئے جارہے ہیں لیکن اب بھی جب گوادر میں بارش ہوتا ہے تو اس خوبصورت شہر یک دم زیر آب آہ جاتا ہے اور یہی ہے سی پیک کا جنازہ اور اس کے کامیابی کے دعویدار وزیر و گزیر و کو کہنا چاہتا ہوں کے ایک ائیر پورٹ بنا کر اس غلط فہمی میں مبتلا نا رہے کے یہ شہر یا یہ سمندر پہ قبضہ ہوگیا ، چین سامراج کو بلوچ کے مرضی و منشاء کے بغیر ہر پراجیکٹ ناکام اور چین کے لئے شرمندگی کا باعث ہوگا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادریس بلوچ ڈگری کالج سریاب کے یونٹ سیکرٹری عصمت بلوچ مزمل بلوچ خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس یونیورسٹی کو ایک نجی بینک کی طرح چلایا جارہا ہے جہاں بنا یونیورسٹی کے بنے آئینی ادارے نا ہی فیصلوں میں اعتماد میں لیا جاتا ہے نا ہی انہیں خبر کیا جاتا ہے ، اور جہاں ان کمی اور انتظامی امور کے خامیوں پہ اعتراض ہوا وہاں پروفیسرز آفیسرز و ملازمین کے خلاف بھی سخت اور غیر قانونی ایکشن لیا جارہا ہے جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کے غیر قانونی و پسند نا پسند کے بنیاد پہ کسی صورت اپکو کام کرنے نہیں دینگے ۔

آخر میں یونٹ کے آرگنائزر مزمل لہڑی و ڈپٹی آرگنائزر ثاقب حسنی کا انتخاب ہوا اور یونٹ کو 15 دن کے اندر یونٹ ممبر شپ مکمل کرکے باقاعدہ الیکشن کے ذریعے باڈی تشکیل دی جائے گی ۔