بلوچستان: چوبیس گھنٹے میں 33 حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے

165

بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹریفک کے 33 حادثات رونما ہوئے جن میں 74افراد زخمی ہو ئے۔

ایم ای آر سی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مختلف شاہراہوں پر گذشتہ روز ٹریفک کے 33 حادثات رونماء ہوئے ان 33 حادثات میں مجموعی طور پر 74 افراد زخمی ہوئے۔

سب سے زیادہ 16حادثات این 50 کوئٹہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر رونماء ہوئے۔

جبکہ 12حادثات این 25 کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رونماء ہوئے ہیں۔