بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

42

بلوچستان میں پولیو کیسز کی بگڑتی تعداد، پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 4 نومبر 2024 بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے، اس سال قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے۔

‎نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان اس سال سب سے زیادہ پولیو سے متاثرہ رہا ہے۔

اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ بلوچستان میں پولیو تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں کی وجہ سے ویکسین پلانے کی اجازت دینے سے انکار ہے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا تھا اسکے علاوہ کچھ علاقوں میں بے ضابطگیوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں پولیو ورکرز بچوں کو قطرے پلائے بغیر قطرے پلائے جانے کے نشان زد کر رہے ہیں اور کچھ علاقوں میں سیکیورٹی چیلنجز پولیو ورکرز کے لیے اپنے فرائض کو محفوظ طریقے سے انجام دینا مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔