بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات

78

چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی برسات کے بعد موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔

قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور بلوچستان افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

شمالی بلوچستان کے بلوچ افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 29 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔