بلوچستان میں فوج کشی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلم رئیسانی

304

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پس پردہ ہمیشہ فوج کی حکومت رہی ہے اور ہر سیاسی ،آئینی ترمیم یہ انتخابات میں فوج کی مداخلت رہی ہے اس لیے فوج کو بلوچوں سے مذاکرات کی پہل کرنی چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے ۔

نواب رہیسانی نے کہا کہ ہم فوج کشی کا مخالفت کرتے ہیں،طاقت کے استعمال سے حالات خراب اور نفرت بڑھتی ہی رہے گی۔