بلوچستان میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن بھی متاثر

120

بلوچستان کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج بھی جزوی متاثر رہا۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو واٹس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو بھیجنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

جبکہ فری لانسرز اور آن لائن ٹیکسی سروس بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔

وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا اور ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔ تاہم بلوچستان کے بیشتر شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں پریشانی کا سامنا رہا۔