بلوچستان فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جانبحق،5 زخمی

217

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جانبحق، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

زرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں بلوچ مسلح تنظیموں سے رہا ہے جبکہ بعد ازاں انہوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کردیا تھا، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

کوئٹہ ہی میں نامعلوم افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری ملک احسان سمٹ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا طبعی امداد جاری ہے۔

ادھر جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے گریڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمداسلم نامی جانبحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مناز بی بی نامی خاتون زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس نعش اور زخمی کوہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

دوسری جانب اوستہ محمد کے صدر تھانہ کی حدود میں عمرانی اور کھوکھر قبائل تصادم کے کے دؤران گھروں پر فائرنگ سے نتیجے دو افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی، واقعہ دونوں قبائل میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دریں اثناء ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب چھلیواری کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر دو افراد بلال احمد اور ابراراحمد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہمی کی لئے اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔