بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند

523

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

گوادر، کیچ، پنجگور اور خضدار میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے بعد زیارت، قلات، منگچر، بولان، دکی، لورالائی، پشین، ہرنائی، زیارت اور مچھ میں بھی انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا۔

انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے ایزی پیسہ جاز کیش اور موبائل لوڈ بھی انٹرنیٹ سے کیا جاتا ہے عوام کو لین دین میں بھی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ضلع کیچ، گوادر اور خضدار میں بھی انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان بھر میں تمام مبائل نیٹ ورک کے انٹرنیٹ ڈیٹا بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔